13 اپریل 2015 - 14:13
ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی ختم کی جائے

روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ان کا ملک، ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی ختم کرانے کی کوشش کررہا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے پیر کے روز روسی پارلیمنٹ کی بین الاقوامی کمیٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ ابھی بہت سے مسائل ایسے ہیں کہ جنھیں حل کئے جانے کی ضرورت ہے جن میں سرفہرست ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کے خاتمے کا مسئلہ بھی شامل ہے- انھوں نے کہا کہ روس پہلے ہی مرحلے میں ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی ختم کرانے کی کوشش کررہا ہے- روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ممالک، ایران کے ساتھ سمجھوتے کے دائرے میں کچھ مسائل کا جائزہ لینے کےلئے ممکنہ طور پر اپریل ماہ کے آخر میں اپنا اجلاس تشکیل دیں گے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169